شوبز

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں ریلیز ہوگی یانہیں؟فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بتادیا
    دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں ریلیز ہوگی یانہیں؟فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بتادیا

    یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یورپ، امریکا اور مشرقِ وسطیٰ میں زبردست پذیرائی حاصل کرنے کے بعد اب یہ فلم بھارت میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے۔ذرائع کا دعویٰ تھا کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھارت میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت  نے بھارت میں پاکستانی فلم کی ریلیز کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ہماری بھارت میں کسی سے بھی اس طرح کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی شائقین اس فلم کو سینما گھروں میں بھی دیکھیں گے۔واضح رہےکہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے باکس آفس پر بالی ووڈ کی کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان

  • اعلانیہ ہم جنس پرست بھارتی نژاد سیاست دان دوسری بار آئرلینڈ کے وزیراعظم منتخب
    اعلانیہ ہم جنس پرست بھارتی نژاد سیاست دان دوسری بار آئرلینڈ کے وزیراعظم منتخب

    ڈبلن(انٹرنیشنل ڈیسک) آئرلینڈ میں دوسری بار بھی بھارتی نژاد لیو ویرادکر وزیراعظم منتخب ہوگئے جو اس عہدے پر کم ترین عمر رکھنے کے علاوہ اعلانیہ ہم جنس پرست بھی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئرلینڈ میں اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر ملک کے دوسرے بڑے عہدے تانشت کے لیے 43 سالہ لیو ویرادکر کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ لیو ویراد نے 2007 میں سیای کیریئر

    شروع کیا اور 2014 کو منسٹر بنے۔ تب سے مختلف وزارتوں میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ لیو ویرادکر نے 2015 کو ایک انٹرویو میں انھوں نے ہم جنس پرست ہونے کا اعلان کیا تھا۔ آئرلینڈ میں تانشست کا عہدہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کی طرح ہوتا ہے۔ بھارتی نژاد لیو ویرادکر اس عہدے پر فائز ہونے والے کم عمر ترین وزیراعظم بھی ہیں۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم انھوں نے طب کے بجائے سیاست کا انتخاب کیا اور جلد ہی کامیابیاں سمیٹیں۔ لیو ویرادکر کی پیدائش ڈبلن میں ہوئی اور وہیں انھوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تاہم ان کے والد کا تعلق بھارت سے ہے۔

تازہ ترین

یو ٹیوب کیوجہ سے مقابلےکے امتحان فیل ہوا۔۔۔ نوجوان نے یوٹیوب پر 75 لاکھ کا ہرجانہ کر دیا ۔۔۔عدالت کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا

دھیہ پردیش (نیوزڈیسک)بھارتی عدالت میں ریاست مدھیہ پردیش کے نوجوان نے درخواست دی تھی کہ یوٹیوب پر آنے والے اشتہارات سے ان کا دھیان بٹ...